الحمد اللہ، اٹک میں کورونا کا کوئی پازیٹو کیس نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک(صدیق فخر سے/ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ ابھی تک اٹک میں کورونا کا کوئی بھی مثبت کیس نہیں آیا
،مختلف افواہیں چل رہی ہیں کہ اتنے لوگ آ گئے ہیں اتنے لوگ آ گئے ہیںیہ سب جھوٹ ہے، میں پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ اٹک میں کوئی کورونا کا پازیٹو کیس نہیں ہے ۔ مشتبہ مریض اور کورونا مریض میں بہت فرق ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں جو لوگ بیرون ملک سے آئے ہیں اور انہیں آئے ہوئے14 دن ہو چکے ہیںتو انہیں پریشان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔وہ لوگ محفوظ ہیں اور اپنے گھروں تک محدود رہیںاس کے علاوہ بھی اگر کسی کو شک پڑتا ہے کہ کوئی علامات ہیں جیسے گلہ خراب ہے،کھانسی ہے یا بخار ہےجو کہ کورونا کی طرف اشارہ کرتی ہےاس کے لیے آپ کو خود ہسپتال آنے کی ضرورت نہیں۔
بلکہ آپ ہمارے ٹیلیفون نمبر0579316458 پر رابطہ کریں ہماری ٹیم خود آپ کے پاس آئے گی، اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی ہمسائے پریا کسی گلی والے پر شک ہوتا ہے کہ وہ کوروناکا مریض ہے تو آپ اس نمبر پر اس کا ایڈریس بھی بتا سکتے ہیں ہماری ٹیم وہاں پہنچ جائے گی۔ ہسپتالوں میں رش نہ کریں، اس سے بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
میری اہلیان اٹک سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، اپنے اپنے گھروں میں رہیں، لاک ڈائون اسی لیے کیا گیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیںتاہم کریانہ کی دکانیں،بیکری ،سبزی، گوشت وغیرہ کی دکانیں کھلی ہیںجہاں سے آپ ضرورت کی اشیاء لے سکتے ہیں لیکن رش نہ کریں، گھر سے نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریںاور جب گھر میں آئیں تو سب سے پہلے ہاتھ دھوئیں۔ اگر کسی کو زکام وغیرہ ہے یا گلہ خراب ہے تو خود کو آئیسولیٹ (علیحدہ) کر لیں اور باقی لوگوں سے نہ ملیں۔
کوشش کریں کہ ان 14 دنوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ چھٹیاں اس لیے نہیں دی گئیں کہ آپ رشتہ داروں کو ملنے چلے جائیں، بچوں کو باہر لے جائیںبلکہ گھروں تک محدود رہیں، اپنی جانوں کو بھی بچائیں اور دوسروں کی جانوں کو بھی بچائیں۔
