Fri
24
Apr
2026

اس طرح ان کو ملا کر اٹک میں کرونا وائرس کے 10 مریض ہیں جن کا رزلٹ مثبت آیا ہے ان خیالات کا اظہار انچارج کرونا سیل ضلع اٹک ڈاکٹر آصف نیازی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اٹک میں 1708 افراد کی سکریننگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اٹک میں اس وقت ٹوٹل 10 کرونا کے کنفرم مریض موجود ہیں جن میں سے 9 زائرین ایران سے آئے تھے ابھی تک حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور ہمارے پاس تمام انتظامات وافر مقدار میں موجود ہیں عوام گھبرانے اور افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے گھروں کے اندر رہیں تاکہ ہم اس وباء سے جلد چھٹکارا حاصل کر سکیں تمام ادارے مل کر کرونا کے خلاف جنگ کر رہے ہیں محکمہ ہیلتھ کا عملہ اس
جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے اور اس وائرس سے ڈرنے کے بجائے پاکستان کو اس سے پاک کرنے میں کوشاں ہے ۔
