اٹک، باغ نیلاب کے مقام پر دریائے سندھ سے2 لاشیں برآمد 

اٹک، باغ نیلاب کے مقام پر دریائے سندھ سے2 لاشیں برآمد 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) تھانہ صدر اٹک کی حدود باغ نیلاب کے مقام پر دریائے سندھ میں 2 لاشیں برآمد 

 ایک کی شناخت کر لی گئی جبکہ دوسرے کی شناخت کیلئے معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں تفصیلات کے مطابق شہزاد ولد منور خان سکنہ پائی خیل حضرو

جو عید کے دنوں میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے دریا کی تند و تیز موجوں کی نذر ہو گیا تھا کی شناخت کر لی گئی

جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت کرنے کیلئے کوششیں اور معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں ۔

 

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ہے ۔