مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی عوامی مقبولیت کھو چکے ہیں،پرویز اشرف

مظفرآباد(بیورو رپوروٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہاہے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں کے اہم راہنمائوں کا دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکرپی پی میں شامل ہونا نیک شگون ہے،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی عوامی مقبولیت کھوچکی ہے، پاکستان میں نوازشریف اور عمران خان کی سیاست د م توڑ چکی ہے ۔ عمران خان سیاست میں آوٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ فرسٹریشن کے شکار ہیں۔وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری پر بے بنیاد الزامات لگانے والے اپنی موت اپ مرچکے ہیں۔آصف علی زرداری نے 11 سال جیل کاٹ کرمرد حر کا خطاب حا صل کیا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ پاکستان کی نااہل قیادت کی سیاست میں مداخلت وطن عزیز میں انتشار کاباعث بن رہی ہے ۔ عمران خان پاکستان میں عزتوں کو سڑکوں پر لاکر ڈانس کرایاجبکہ کرپشن میں لت پت نوازشریف کی عدلیہ سے نااہلی کے باوجود مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونا مذہب ممالک کیلئے المیہ ہے انہوںنے کہاکہ نااہلیت کی نحوست آزادکشمیر تک پہنچ چکی ہے دوگناہ بجٹ حاصل کرنے کے باوجود آزاد حکومت خاطر خواہ ترقیاتی عمل بڑھانے کے بجائے دم دباکر بیٹھ چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت آزادکشمیر میں عوامی مسائل کے حل میں یکسر ناکام ہوچکی ہے ، میرٹ کے نام پر گھناوانا کھیل جاری ہے ، این ٹی ایس میں 10 نمبرا ت کے اختیار ات سے ٹاپ آف دی لسٹ لوگوںکوناکام کردیا جو انتہائی ظلم ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان وآزادکشمیر میں آئندہ دور حکومت پی پی کاہوگا۔
