5فروری کو نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال کرینگے، آفتاب اعوان

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی صدر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ ملک آفتا ب اعوان نے کہا ہے کہ انشا اللہ 5 فروری کو اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کا ازادکشمیر کی دھرتی پر تاریخ ساز استقبال کریں گے اور نئی تاریخ رقم کریں گے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن  راجہ فاروق حیدر خان وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کارکنوں کو واضح ہدایت جاری کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن سٹی باغ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ملک افتاب اعوان  نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ہمارے قائد وزیر اعظم ازا د کشمیر راجہ فاروق حیدر کی دعوت پر 5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے مظفراباد تشریف لا رہے ہیں۔ باغ سٹی سے ایک بڑا جلو س مظفراباد کے لیے روانہ ہوگا۔ کارکنان بھر پور تعاون کریں۔ کشمیر یوں کے محسن میاں نواز شریف جنہوں نے ہمارا ترقیاتی بجٹ دوگناکیا اور ہر محاز پر بھر پور سپورٹ اور مدد کی۔ آزاد کشمیر کے غیور عوام راجہ فاروق حیدر کے جانثارکارکنان تاریخی استقبال کریںگے۔ ملک افتاب اعوان نے کہا کہ اس سلسلہ میں یکم فروری کو باغ کمیونٹی ہال میں جماعت کے تمام کارکنان کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس سے ہمارے وزرا ء کرام اور جماعتی عہدیداران خطاب کریںگے اور پروگرام کو حتمی شکل دیں۔ کارکنان اس پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔