این او سی کیلئے رشوت کسی صورت برداشت نہیں، سردار فاروق

باغ (سٹی رپورٹر) صدر تنظیم غیر جریدہ ضلع باغ سردار فاروق خان ،سیکرٹری جنرل خواجہ سبط الحسن نے کہا ہے کہ ملازمین اپنی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کروانے کے باوجود ریٹائرمنٹ پر بھاری رشوت دینے کے باوجود این اوسی جاری نہیں کیا جاتا کئی کئی مہینے ذلیل وخوار کیا جاتا ہے ۔ انکم ٹیکس ملازمین کی تنخواہوں سے بذریعہ اے جی افس کٹوتی ہوتی ہے جبکہ ملازمین کو این او سی انکم ٹیکس افس سے ملتا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے اور این او سی کے حصول کے لئے رشوت دے کر بھی فوری طور پر ادائیگی نہیں کی جاتی ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل آزاد کشمیر اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بذریعہ اے جی افس این اوسی جاری کروانے کی ہدایت متعلقہ اے جی افس کو کریں اور ملازمین کی غیرت اور عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچائے بصورت دیگر ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ اگر یہ سلسلہ فوری نہ ختم نہ ہوا تو تمام تنظیموں سے رابطہ کرکے بھرپور احتجاج کریں گے ۔ انھوں نے مرکزی تنظیم غیر جریدہ اور دوسری ملازمین تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اپنا کرداراداکرتے ہوئے بذریعہ اے جی افس ہی اپنی این اوسی جاری کروائیں تاکہ جاری ظلم وستم سے ملازمین کو نجات مل سکے۔