پابندی کے باوجود ربڑ ملا آٹا گھر گھر پہنچ گیا،عوام امراض میں مبتلا

مظفرآباد (وقائع نگار) ربڑ ملا اٹا گھر گھر پہنچ گیا،  حکومت کی طرف سے پابندی کی احکامات ٹھاہ،  ربڑ کھا کر عوام کا موذی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ،  جو اٹا لوگ کھا گئے وہ اگر کسی بیماری کا شکار ہو گئے تو کیا ہو گا، حکومت اور انتظامیہ کو اقدام نہ اٹھا سکی،  گزشتہ روز صدر کاوش ویلفیئر سوسائٹی محمد ایوب اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ ربڑ ملا اٹا ہر گھر میں پہنچ چکا ہے، اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام یہ اٹا کھا بھی چکے ہیں،  حکومت کی طرف سے پابندیوں کے باوجود اٹا گھر گھر کیسے پہنچا ہم بھی حیران ہیں، دوسری طرف جو لوگ یہ ربڑ ملا اٹا کھا چکے ہیں اگر کسی موذی  مرض کا شکار ہوگئے تو کون ذمہ دار ہوگا، حکومت کو اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانا ہونگے۔