کشمیر کونسل کا خاتمہ احسن اقدام ،اپوزیشن بھی سپورٹ کرئے،چودھری سعید

میرپور(بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کو ختم کرکے آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانا تاریخی اور احسن اقدام ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔کشمیر کونسل کو ختم کرواناوزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے علاوہ کسی اور کے بس کی بات نہیں تھی۔اپوزیشن اوچھل کود کے بجائے آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانے میں موجودہ حکومت کی سپورٹ کرے۔کشمیر کونسل کے اس سال کے فنڈز آزاد کشمیر بھر میں بلاتخصیص تقسیم کئے جائیں ۔جموں وکشمیر کونسل کے ملازمین کی ملازمتوں کا فیصلہ وزیراعظم آزاد کشمیر جلد کریں گے۔کشمیر کونسل کے خاتمے سے آزادکشمیر کے وزراء بھی با اختیار ہونگے اور پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام اور حکومت کے درمیان مزید تعلقات اور رشتے مستحکم ہوں گے ۔کشمیری پاکستان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ۔ حکومت آزاد کشمیر اورکشمیری عوام وزیراعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آزادکشمیر کا دیرینہ اور اہم مسئلہ کے حل کی جانب عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مسلم لیگ ن اوریوتھ ونگ کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں حکومت آزاد کشمیر کے تاریخی اور جراتمندانہ اقدامات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے ۔کشمیر کونسل کے خاتمے سے آزاد کشمیر حکومت مذید با اختیار ہوگی اور کشمیر کونسل کے فنڈز مساوی بنیادوں پر پورے آزاد کشمیر میں تقسیم ہونگے جس سے خطہ میں تعمیر وترقی ،معاشی واقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہونگی۔کشمیر کونسل کے خاتمے کے لئے وزیراعظم پاکستان کے شکرگزار ہیں جھنوں نے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے اعلان کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری پاکستان کے عوام جن لازوال اور ازلی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں وہ مذید مضبوط ہونگے۔انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
