مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری نوٹس لے:سردار قمرالزمان

باغ(محمود راتھر سے )پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق وزیر صحت عامہ سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری نوٹس لے۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو ہر ممکنہ سپورٹ کرتے رہیں گے۔مودی سرکار کا ظلم زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔برطانیوی پارلیمنٹ نے کشمیر میں جاری ظلم وستم پر قرار دادیں پیش کر کے جو یکجہتی کشمیریوں سے کی اس اقدام کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔مملکت خدا داد پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ نوجوانوں کا لہو رنگ لائے گا۔کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں ۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا نام نہاد جمہوریت پسند عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔مسلح افواج پاکستان نے اس ملک کے لیے لازوال قربانیں دیں اندرونی سازشیں بند کی جائیں سب کو ملکر اصل دشمن کو آنکھیں دکھانا ہوں گئی۔اداروں کے خلاف مہم جوئی سے کئچھ نہیں ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ کشمیر کونسل سفید ہاتھی ہے ۔اس ادارے سے کشمیریوں کوکوئی فائدہ نہیں کونسل ریاستی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اسے فوری ختم کیا جائے۔آئینی پیکج کی تیاری خوش آئیندہ ہے۔کشمیر کونسل کے اختیارات جب قانون ساز اسمبلی کو ملیں گے تو اسمبلی بااختیار ہو گئی۔ ایکٹ1974میں فوری ترامیم کی جائیں 18ویں ترامیم کے بعد آزاد کشمیر کو اس کا مکمل حق دیا جائے۔گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ۔ اس کی حیثیت کو برقرار رکھا جانا چائیے یا پھر آزاد کشمیر طرز کا اسے سٹیٹس دیا جائے گلگت کو صوبہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیر کو بڑا نقصان ہو گا۔ مشرف دور میں ہندوستان کو مضبوط کیا گیا۔نواز شریف مودی دوستی اسی کا تسلسل تھا۔ملک پاکستان میں جو کئچھ نواز شریف کررہا ہے یہ ہندوستانی ایجنڈا ہے۔ اور اس کے تانے بانے بین الااقوامی سازش کا حصہ ہیں۔مچھر اور چوہوں سے ڈرنے والا کس کے اشارے پر فوج اور عدلیہ کوٹارگٹ کر رہا ہے ملکی ادارے ان سازشوں کو بے نقاب کریں ملک پاکستان میں بسنے والے عوام اچھے برے کی تمیز کریں ورنہ سنگین سزا ملے گئی۔ شیخ مجیب الرحمن کو محب وطن کہنے والے آخر کس طرف پیش قدمی کر رہے ہیں اوریہ ایجنڈا کس کا ہے؟جسے میاں نوا شریف لے کر گلی گلی گھوم رہا ہے۔