حکومت کا محکمہ اکلاس کے تمام اثاثے خریدنے کا فیصلہ،ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کی ادائیگی 3ماہ میں ہوگی

مظفرآباد (وقائع نگار) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اکلاس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 31مارچ سے ختم ہونیوالے ادارہ کے اثاثہ جات اور ملازمین کے گولڈن شیک ہینڈ پیکج پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر حکومت محکمہ اکلاس کے تمام اثاثے خریدے گی اور ان کے لیے قیمتوں کا تعین کرنے والے کنسلٹنٹ کی خدمات اپریل کے پہلے ہفتے میں حاصل کی جائیں گی جو ایک ماہ کے اندر اندر ان اثاثہ جات کی مالیت لگائے گا ۔علاوہ ازیں حکومت کا سنٹرل ڈیزائن آفس ان اثاثہ جات کی مالیت جانچنے کے لیے ٹیم تشکیل دیا گیا جس کے مطابق حکومت ان اثاثہ جات کو خریدے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر جریدہ اور جریدہ ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جایں گے اور اثاثہ جات کی فروخت اور گولڈن شیک ہینڈ کی ادائیگی کا عمل بہر صورت 3ماہ تک مکمل کیا جائے گا اجلاس میں 3ماہ کے لیے عبوری انتظام چلانے کے لیے 54ملازمین کو رکھا جائے گا لیکن اس میں توسیع کسی صورت نہیں کی جائے گی اور تمام بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ۔مظفرآباد (وقائع نگار) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کی یاد میں یادگار کی تعمیر اور دارلحکومت میں کشمیر کی تاریخی نواردات ،تحریک آزادی کشمیر ،حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو سینہ بہ سینہ محفوظ بنانے کے لیے میوزیم کے قیام کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر نے جلال آباد ،خورشید نیشنل لائبریری ،نیو سیکرٹریٹ چھتر کا دورہ کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ،سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن زاہد عباسی ،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل سجاد لطیف ،راجہ محمد اسلم خان ،سینٹرل ڈیزائن آفس اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے نیو سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یادگار اور میوزیم کے قیام سے جہاں نئی نسل کو اپنے آباء اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بے لوث قربانیوں سے آگاہی ملے گی وہیں سیاحت کی غرض سے آنے والے حضرات کے لیے بھی یہ جگہ اہمیت کی حامل ہو گی یادگار پر شہداء کے نام کنندہ کریں گے کشمیریوں کی قربانیوں کی آنیوالی نسلوں تک محفوظ بنانا چاہتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ کے حوالہ سے خورشید نیشنل لائبریری کے اندر ایک تصاویری گیلری بنائی جائے گی جس کے اندر کشمیر کے حوالہ سے تصاویر رکھی جائیں گی جبکہ اس کے ساتھ ہی قدیم نوادرات کو محفوظ بنانے کیلئے میوزیم بنائیں گے جس میں تمام کشمیر ی نوادرات رکھی جائیں گی تاکہ انکو آنے والی نسلیں دیکھ سکیں اور بیرون ممالک سے آنے والے بھی انکو دیکھ سکیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اس کی اجازت نہیں دے گا اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کشمیر کے حوالے سے تاریخ کو محفوظ بنائیں۔ اپنی تاریخ سے نئی نسل کو آگاہ رکھنا ہمارا فرض بھی ہے جو قومیں تاریخ بھول جاتی ہیں وہ بکھر کر رہ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ اسی حوالہ سے نیو سول سیکرٹریٹ میں یاد گار بھی تعمیر کی جارہی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری آزادی کی تحریک خالصتاًکشمیریوں کی اپنی تحریک ہے بھارت غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے اس کو بیرونی امداد حاصل ہے ۔
