پاکستان سپر لیگ: اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز لیوک رونکی اور ڈیلپورٹ نےکیا لیکن دوسرے اوور کی پہلی گیند پر لیوک رونکی 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔  پشاور زلمی اب تک 6 میں سے 4 میچز میں فاتح ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میں سے 4 میچز میں کامیاب ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے جب کہ ملتان سلطانز 7 میں سے اب تک 2 میچز میں کامیاب رہی ہے۔ پوائٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے یعنی آخری نمبر پر ہے۔