جشن بہاراں کے پروگرام کی کامیابی کا کریڈیٹ ایمان طاہر کو جاتا ہے : ملک نسیم 

حضرو : رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک نسیم نے کہا ہے کہ جشن بہاراں کے پروگرام کی کامیابی کا سارا کریڈیٹ چیئر پرسن ایمان طاہر کو جاتا ہے جس طرح انہوں نے سابقہ جشن بہاراں فیسٹول کا انعقاد کیا تھا امسال بھی جشن بہاراں کا میلہ تاریخ رقم کریگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرپرسن ضلع اٹک محترمہ ایمان طاہر اپنے والد میجر (ر) طاہر صادق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کرینگی انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں جشن بہاراں فیسٹول میں کھیلوں کے فروغ سے نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ملک نسیم نے کہا کہ تحصیل حضرو میں جشن بہاراں فیسٹول بھی بھر پور طریقے سے انجام پائے گا ۔