انڈس کالج آف سائنس اینڈ کامرس جنڈمیں تقریب تقسیم انعامات

جنڈ (ظفر اقبال سے ) انڈس کالج آف سائنس اینڈ کامرس جنڈ میں ڈائریکٹر کالج ندیم اختر جٹ ،پرنسپل کالج ہذا نوید نواز اور وائس پرنسپل رفاقت نذیرکے زیر اہتمام طلباءو طالبات کی الوداعی پارٹی و تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی ، تقریب کے خصوصی مہمانوں میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جنڈ تنویر سجاد،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چھب پروفیسر شوکت محمود شوکت اور اپسما کے عہدیداران ملک حفیظ اللہ ،ملک اصغر ، پرنسپل بیکن لائٹ سکول انیس احمد ودیگر شامل تھے۔ طلباءنے مختلف ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ بورڈ کے سالانہ امتحان میں پوزیشن لینے پر ڈاکٹر انیلہ انجم اور لائبہ ندیم کو سونے کے تمغے، جبکہ نہاد علی کو چاندی کا تمغہ دیا گیا، واضح رہے کہ نہاد علی وہ سپیشل بچہ ہے جو پاکستان آرمی کے شہید کا بیٹا ہے جس کو خوارج نے گلے پر چھری پھیر کر شہید کر دیا تھا۔ سنیئر پروفیسر کرمداد انصاری سمیت دیگر مہمانان گرامی نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خودی کے سبب اپنی ذات کا عرفان اور اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔استاد آپ کا روحانی باپ ہوتا ہے جس کا احترام طلباءپر لازم ہے علامہ اقبال نے بھی سر کا خطاب اس وقت تک نہیں لیا جب تک ان کے استاد مولوی نور الحق کو شمس العلماءکا خطاب نہیں دیا گیا ۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم قرآن کریم کو پڑھیں سمجھیں اور اس پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میںسرخرو ہوں ۔ہر بچہ اپنے والدین کا قمرو آفتاب ہے ۔ ماں باپ اپنے بچے کے روشن مسقتبل کے لئے اپنی ہر آسائش کی قربانی دے کر انتہائی مشکل حالات میں اس کی تعلیم و تربیت کے اخراجات برداشت کرتے ہیں ، آپ لوگوں کو بھی چایئے کہ ان کی قربانیوں کاصلہ تعلیمی میدان میں کامیاب ہو کردیں ، طلباءوطالبات نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کے مرہون منت قرار د دیا آخر میں پرنسپل کالج ہذا نے کامیاب طلباءو طالبات کو مبارک باد پیش کی اور تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔