جنڈ : رمضان سستا بازار عوام سے مذاق،اکثر سٹال خالی

جنڈ (ظفر اقبال) انتظامیہ کی طرف سے رمضان سستا بازار کے نام پر غریب عوام سے ،مذاق بارہ سے زائد لگائے گے سٹال میں اکثر خالی ۔ اگرچہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی تو ہے ، مگر اشیاءناپید ہیں ۔فروٹ کا کوئی سٹال نہیں، چینی عدم دستیاب جب کہ سبزی کا ایک سٹال اور ایک ریڑھی دیگر اشیائے خوردو نوش جن میں گھی بیسن مرچ مصالحہ شامل کا صرف ایک سٹال محدود سٹاک کے ساتھ نظر آیا۔مرغی کے گوشت کا ایک سٹاک جس میں تین مرغیاں اور ایک ٹرے انڈے پڑے تھے ۔گوشت کا ایک سٹال مکمل سٹاک کے ساتھ جو چیز نظر آئی وہ صرف کولڈڈرنکس تھی عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اس نمائشی بازار کے بجائے اگر حقیقی معنوں میں عوام کو کچھ ریلیف دیا جاتا تو یہ اس سے کہیں بہتر تھا