سیاسی و سماجی شخصیات کی خالد خان کے بھائی کی وفات پر تعزیت

فتح جنگ :پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری خالد خان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ،سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر سمیت متعدد سیاسی قائدین نے مرحوم کی رہائش پر جا کر ان کے بھائی سے تعزیت کا اظہار پیپلزپارٹی کے راہنمائوں سردار سلیم حیدر خان،سردار علی خان ڈھرنال،منیجر نیشنل بنک سردار محمد علی خان،سابق چیف آرگنائزر خان آصف حیات خان،تحصیل جنرل سیکرٹری قیصر مسعود ایڈووکیٹ ،سٹی صدر محمد علی ایڈووکیٹ ،ملک محمد ریاض ،اقبال خان ،منیر شاہ ،مختیار زرگر،ملک سعادت،ملک شفیق ،سابق کونسلر ملک سجاد،ملک عارف جیلانی نے سردار خالد خان مٹھیال سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔