فتح جنگ کا سستا رمضان بازار اٹک کا مثالی بازار ہے: اے ڈی سی آر اٹک

فتح جنگ :اے ڈی سی آر اٹک شاہد عمران مارتھ کا دورہ فتح جنگ اے ڈی سی آر نے فتح جنگ کے سستا رمضان بازار کو اٹک کا مثالی بازار قرار دے دیا فتح جنگ کے سستا بازار کے معائینہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اے سی مہر غلام عباس،چیف آفیسرخان بادشاہ اور دیگر انتظامی افسران اور انکی ٹیم کو شاباش دی اسسٹنٹ کمشنر کی ذاتی دلچسپی کے باعث فتح جنگ کا بازار نمبر 1ہے اے ڈی سی آر نے سستا رمضان بازار میں سبزی ،فروٹ ،کریانہ ،کولڈ ڈرنکس ،گوشت ،چکن سمیت کئی سٹالز کا معائینہ کیااشیائے خوردنی کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیااس دوران اشیائے خوردنی کے معیار اور ریٹ کو بھی تفصیل سے چیک کیا شاہد عمران مارتھ نے بازار میں سیکورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا فرسٹ ایڈکیلئے محکمہ ہیلتھ کا کاؤنٹر بھی چیک کیا بازار میں فروخت ہونے والی اشیائے خورد و نوش کا معیاراور مقدار چیک کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر اے سی فتح جنگ مہر غلام عباس ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فتح جنگ خان بادشاہ ،مرکزی انجمن تاجران فتح جنگ کے صدر ملک محمد تاج ،قاضی احمد حسن ،ملک کامران خاکی اور دیگر بھی موجود تھے۔
