Tue
19
May
2026
اٹک :شہریوں کی صحت کے تحفظ کو ہر صورت ممکن بنائیں گے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ما حولیات ،ہسپتالوں کا فضلہ، استعمال شدہ سر نجیں ، بوتلیں ، خون اور پیشاب کی تھیلیاں خطرناک بیماریوں کے پھیلاﺅ کا سبب ہیں تحفظ ماحول کے قوانین کے مکمل نفاذ کیلئے متعدد ٹی میں روازنہ کی بنیاد پر شہر بھر کے ہسپتالوں کے دورے کر رہی ہیں ان دوروں میں ہسپتال کی صفائی کو یقینی بنانے اور فضلے کی مناسب تلفی پر خصوصی مہم چلائی جارہی ہے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ خطرناک فضلہ کی مناسب تلفی کو یقینی بنائیں اس ضمن میں کوتاہی بر تنے والے تمام اداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
