Tue
21
Apr
2026

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں چین کے ڈپٹی مشن آف چیف نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے، اس پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔ اس سے 40 لاکھ افراد کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت یہ واحد منصوبہ ہے جسے اپنی معیاد سے پہلے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پاور پلانٹ کی بلڈنگ 27 منزلہ ہے۔ یہاں پر زیادہ تر پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہ 200 مقامی انجینئرز سمیت 3 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 171 پاکستانی انجینئرز اور ہنر مند افراد کو چین میں جدید معیار کی تربیت دی گئی۔یادرہے کہ مئی 2017 میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
