پارٹی قیادت کے اعتماد پر مشکور، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، ملک سہیل خان کمڑیال
پارٹی کارکن ہی میرے بازو ، ورکر اثاثہ اور پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
نو منتخب جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن کی حلف برداری کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو
اٹک(صدیق فخر سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کا مشکور ہوں
جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن میں اہم ذمہ داری سونپی اسے پارٹی کارکنان و دیگر رہنمائوں کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پارٹی کارکن ہی میرے بازو ہوں گے ، ورکر ہی کسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں اور حقیقت میں پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان ورکرز کی عزت کو سب سے مقدم رکھا جائے گا۔ مشکل وقت میں پارٹی کو یکجا رکھنے اور راولپنڈی ڈویژن میں پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافے کے لیے ہر ممکن کوششیں کروں گا۔
