اٹک پولیس کی جرائم پیشہ کیخلاف مہم،10 ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ کیخلاف مہم،10 ملزمان گرفتار

ملزمان سے چرس وشراب برآمد، الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج، ملزمان پابند سلاسل 

اٹک ،اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک پولیس نے مومین خان ولد عزیز گل ساکن محلہ خٹک ہوٹل مرزا سے 1400 گرام چرس ، تھانہ حضرو پولیس نے محمد آصف ولد یعقوب ساکن محلہ اکا خیل جلالیہ حضرو سے 1300 گرام چرس اور محمد اویس ولد محمد نوازسکنہ نر توپہ حضرو سے 400 گرام چرس ، تھانہ حضرو پولیس نے عیسیٰ خان ولد لال جان ساکن محلہ میاں بخش حضرو سے 5 لیٹر شراب ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے حمید خان ولد گل مرجان ساکن ڈہوک پر اچہ صادق آباد راولپنڈی سے 1300 گرام چرس ، تھانہ باہتر پولیس نے ملک ابرار ولد ربنوازساکن بولیانوال ، محمد ارسلان ولد محمد خمید ، محمد خرم ولد ریاست خان ، محمد شہریارولد محمد افضل ، محمد شاہد ولد محمد یونس سکنائے گولڑہ شریف سے ہر ایک ملزم سے ایک ایک دیسی شراب ڈیڑھ لیٹر والی 5 بوتلیں برآمد کر کے

 

 تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔