نا اہل حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی، چنگیز

قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر نہ صرف اعتمادہے بلکہ ان کی بیٹی مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اٹک دورے کے موقع پر گفتگو
اٹک :مسلم لیگ ( ن ) راولپنڈی کے رہنما چوہدری چنگیز نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر بڑے بڑے دعوے کرنے والے آج عوام سے 2 وقت کی روٹی بھی چھین چکے ہیں حکومت قطعی طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام کی خدمت میرا مشن ہے اللہ کے فضل سے عوام کی مشکلات کو نیک نیتی سے حل کرنے کی کوشش کی ، ناجائزتجاوزات کا خاتمہ کیا ، بغیر نقشہ جات کے تعمیرات نہیں ہونے دیں گے ، کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے عملہ کا تعاون مثالی رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر راجہ سالت بھی موجود تھے چوہدری چنگیز نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر نہ صرف اعتمادہے بلکہ ان کی بیٹی مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں محمد نواز شریف نہ صرف پاکستان کی صف اول کے لیڈر ہیں بلکہ امت مسلمہ کی نگاہیں بھی انہی کی قیادت پر مرکوز ہیں ان کے خلاف قائم تمام مقدمات محض انتقامی اور بے بنیاد کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں راولپنڈی مسلم لیگ ( ن ) کا مضبوط قلعہ ہے ضلع راولپنڈی کی عوام نے ہمیشہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر ہی اعتماد کا اظہار کیا ملک بھر میں ترقی کا سفر محمد نواز شریف کی قیادت میں جاری تھا تاہم سازش کے تحت انہیں اقتدار سے الگ کر کے من پسند حکمرانوں کو لایا گیا جس کے نتائج آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔
تبدیلی کے نام پر بڑے دعوے کرنے والے آج عوام سے 2 وقت کی روٹی بھی چھین چکے ہیں حکومت قطعی طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔
