گلی محلوں میں گندگی پھیلانے پر جرمانہ ہو گا، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال 

اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ کی مرکزی انجمن تاجران ، انجمن خدام الفقراء اور مقامی صحافیوں سے ملاقات

 میں گندگی پھیلانے والوں کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،عدنان انجم راجہ کی مرکزی انجمن تاجران ، انجمن خدام الفقراء اور مقامی صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو
حسن ابدال  :شہر میں گندگی پھیلانے والوں کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، گلی محلوں میں گندگی پھیلانے پر 1000 روپے جرمانہ اور وارننگ جبکہ دوسری مرتبہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے دوران ایک ماہ میں شہر کا حسن بحال کرنے کا تہیہ کر لیا ہے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، میرا بھائی بھی شہر کو گندہ کرے گا تو سزا کا حق دار ہو گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ نے اپنے دفتر میں مرکزی انجمن تاجران ، انجمن خدام الفقراء اور مقامی صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ اٹک شہر کی عوام اس شہر کا حسن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ہم محدود وسائل میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں مگر علاقے کے مخیر حضرات اور کاروباری شخصیات کی جانب سے ہمارے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے انہوں نے بتایا کہ شہر کے محلوں کے اندر مختلف مقامات پر 40 ڈسٹ بن لگائے جا رہے ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر گندگی کو اٹھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے جبکہ شہر سے کوڑا اٹھانے کے لیے تین مزید لوڈنگ رکشے خریدے جا رہے ہیں جس کے بعد صفائی کا عملہ گھر گھر جا کر کوڑا اٹھائے گا تا کہ گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر اس شہر کے حسن کو خراب نہ کریں شہر کو گند ہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیاہے

 

 اور جو شخص گلی محلوں کے اندر کوڑا پھینکے گا اسے 1000 روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ دوسری مرتبہ ایسا کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس کام کے لیے عملہ تعینات کیا جا چکا ہے جو ایسے عناصر کی نشاندہی کریں گے انہوں نے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے میرا سگا بھائی بھی اگر کوئی ایسی حرکت کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف بھی قانون حرکت میں آئے گا مقامی 20 پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے 6 لاکھ 10ہزار روپے کی رقم سے جی ٹی روڈ کے درمیان میں 10پول نصب کیے جا رہے ہیں جن پر 20لائٹس لگائی جائیں گی تا کہ جی ٹی روڈ سے گزرنے والے خوبصورت ماحول دیکھ کر اچھا تاثر لے کر جائیں اس کے علاوہ ایبٹ آباد چوک میں لاءٹنگ والے بورڈ نصب کر کے شہر کے خوبصورت اور تایخی مقامات کو دکھایا جائے گا انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ دکانوں کے سامنے گزرنے والے نالوں کی صفائی ممکن بنانے کے لیے تھڑوں کی کٹائی کی جائے تا کہ صفائی کا عملہ بہتر انداز میں صفائی کا عمل مکمل کر سکے جبکہ مستقبل میں سیف سٹی منصوبہ اور پناہ گاہ بنانے کی منصوبہ بندی کو بھی عملی شکل دی جا رہی ہے عدنان انجم راجہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے دوران ایم سی کے عملے کے ساتھ تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ شہری اپنا کردار بھی نبھائیں تا کہ ایک ماہ کی اس مہم میں شہر کا خوبصورت چہرہ سامنے لایا جا سکے ۔