حضرو،موٹروے پولیس نے گمشدہ بچےوالدین تک پہنچا دیئے 

حضرو،موٹروے پولیس نے گمشدہ بچےوالدین تک پہنچا دیئے 

 تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے ، ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز ویب) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش 11 سے 12 سالہ 2 گمشدہ بچوں کو ان کے گھر والوں سے ملوا دیا تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 2 کے افسران انسپکٹرخوشحال اورسب انسپکٹروقاص خان کو دوران گشت روڈ کے کنارے 2 گیارہ سالہ بچے روڈ سے ملے موٹروے پولیس افسران نے فوری طورپربچوں کو اپنی تحویل میں لیا اور پوچھ گچھ کرنے پر بچوں نے اپنا نام شاہ فیصل ولد سید بادشاہ بتایا اور بتایا کہ وہ اکوڑہ کا رہائشی ہے اور دوسرے بچے کا نام عمر اور وہ حضرو کا ر ہائشی ہے ۔

 

بچوں نے بتایا کہ وہ مدرسہ کے طالب علم ہیں اور وہاں سے بھاگ کر آئے تھے ایک بچے نے اپنے والد کا نمبر دیا جس پر اسکے والد سے رابطہ کیا گیا اور بچے کے والدکو کیمپ میں بلا کر تحقیقات کے بعدبچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیاگیا بچوں کے گھر والو ں نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کارروائی کو خوب سراہا ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے ۔