جنڈ،4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،مبینہ ملزم گرفتار

جنڈ،4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،مبینہ ملزم گرفتار

 جنڈ (ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک پولیس کی بروقت کارروائی ، ساڑھے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا 

تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ کے علاقہ ناڑہ میں ساڑھے 4 سالہ بچی کو اسلام بہلا پھسلا کر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی بچی کے شور ڈالنے پر ملزم فرار ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اٹک نے جنڈ پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ڈی پی او کے مسلسل فالو اپ لئے جانے کے باعث پولیس نے ساڑھے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم کو وقوعہ کے فوری بعد گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

ڈی پی او نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے انہوں نے کہا کہ کم سن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ایسے جنسی درندوں کو معاشرے کے ساتھ مل کر ہم نے قانون کے مطابق سزا دلوانا ہے مجھے روزانہ کی بنیاد پر اس مقدمہ کی پراگرس سے آگاہ کیا جائے ۔