زلفی بخاری کا اٹک شہرکا دورہ، کورونا انتظامات پر ڈپٹی کمشنر سے بریفنگ لی

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) وزیر اعظم پاکستان کے معا ون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی،ہیومن ریسورس اور سیاحت زلفی بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بھر پور کار لا رہی ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ڈی پی او ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد، خاور بخاری، محکمہ صحت اور تعلیم کے علا وہ دیگر افسران نے شر کت کی اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا وائر س پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور تمام متعلقہ محکمہ جات اس میں اپنا بھرپور کر دار ادا کر رہے ہیں اس خطر ناک وائر س کا سامنا کر نے کے لیے ضلع بھر میں 111 میڈ یکل آفیسرز ، 117 وومین میڈ یکل آفیسرز اور 50 سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں ضلع بھر کے سر کاری ہسپتالوں میں 13 آئیسولیشن وارڈز قائم کر دئیے گئے ہیں اور ضرورت پڑ نے پر ان کی تعداد بڑ ھائی بھی جاسکتی ہے ۔
قر نطینہ کے 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 1073 افراد قیام کر سکتے ہیں اٹک میں مجموعی طور پر کورونا وائر س کے 21 مشتبہ مر یض رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا،جس کا علاج جاری ہے اور اس کی دوسری ٹیسٹ رپورٹ منقی آئی ہے جبکہ تیسری رپورٹ کا انتظار ہے اور اس کے منقی آنے کی صورت میں مریض کو ڈسچار ج کر دیا جائے گا جبکہ 20 مر یضوں کے ٹیسٹ منفی آئے اور ان کو ہسپتال سے فا رغ کر دیاگیا ضلع میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے جبکہ اشیائے خوردونوش اور ادویات کی دکانیں کھلی ہیں پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق اشیائے خوردونوش کی دکانوں کے اوقات کارصبح 9 سے شام 5 بجے تک ہیں ادویات کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہے ضلع بھر میں خوراک کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ڈی پی او اٹک نے کورونا وائر س کے سلسلہ میں اٹک پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں معاون خصوصی کو تفصیلی بر یفنگ دی اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعظم پاکستان کے معا ون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی،ہیومن ریسورس اور سیاحت زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں انہیں حل کر نے کی ہر ممکن کو شش کی جارہی ہے وزیراعظم عمران خان اور پورے ملک کی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اس ضمن میں ملک کے غریب اور پسے ہو ئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کر نے کے لیے ہر ممکن سعی کی جارہی ہے ان حالات میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال کر تے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں بعدازاں زلفی بخاری نے اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک اور قر نطینہ مر کزکا دورہ کیا اور وہا ں پر کورونا وائر س کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظاما ت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
