راشن باعزت طریقے سے رات کو گھر کی دہلیز پر پہنچائیں ،شیخ آفتاب احمد 

راشن باعزت طریقے سے رات کو گھر کی دہلیز پر پہنچائیں ،شیخ آفتاب احمد 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو دنیا میں مساوات قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ ضلعی مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر وقار احمد ، سٹی جنرل سیکرٹری عماد فیض ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپر ست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس وقت تک دنیا کے سپر پاور ممالک اسلحہ کی دوڑ میں لگے رہے اور دوسرے ملکوں کو آپس میں لڑا کر اپنا اسلحہ بیچنے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی جد و جہد کرتے رہے مسلم ممالک پر اقتصادی پابندیاں اور ان کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے کسی نے بھی اس کو روکنے کیلئے اپنی طاقت استعمال نہیں کی شائد یہی وجہ ہے جس کا خمیازہ آج پوری دنیا اور خصوصاً وہی طاقتور ممالک کرونا وائرس کی شکل میں بھگت رہے ہیں امریکہ اور افریقہ کے کسی پسماندہ ملک میں پیدا ہونے والے بچے کے بنیادی حقوق اللہ تعالیٰ نے تو ایک جیسے مقرر کئے ہیں تو پھر یہ دنیاوی لحاظ سے خود کو طاقتور سمجھنے والوں اور ان کے درمیان فرق ڈالنے والوں کو اب سمجھ جانا چاہئے دنیا مکافات عمل ہے اور اصل طاقت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے جس کی پکڑ میں اس وقت ساری دنیا بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے عالمی قوتوں کو اب اس دولت اور اقتدار کے گھمنڈ سے نکل کر دنیا بھر میں مساوی حقوق کے لئے پالیسی بنانا ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق حقوق العباد کا پورا پورا خیال رکھنا ہو گا شائد اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ کو رحم آ جائے او

 

ر دنیا کو اس کرونا وائرس جیسی موذی وباء سے نجات مل جائے اللہ تعالیٰ نے نماز کا حکم دیا ہے وہاں غربا و مساکین کو کھانا کھلانے کا حکم بھی دیا ہے اور جہاں حج کا حکم دیا ہے وہاں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا بھی حکم دیا ہے اس لئے ہ میں اپنی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں اور انہیں رات کے اندھیرے میں راشن باعزت طریقے سے گھر کی دہلیز پر پہنچائیں ۔