جنڈ،بینک منیجروں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور

جنڈ،بینک منیجروں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور

جنڈ:قانون کے مطابق ضلع میں ڈپٹی کمشنر واحد اتھارٹی ہیں جنہیں زیر دفعہ 188ت پ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اختیار حاصل ہے ۔

کسی بھی پولیس افسر اسسٹنٹ کمشنر سمیت کسی بھی افسر کوزیر دفعہ 188ت پ کی ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنڈارشد اقبال کی دفعہ 144کی خلاف ورزی پردو بینک منیجروں کے خلاف زیر دفعہ 188ت پ کے تحت مقدمہ درج کرنے پر تفتیشی افسر اے ایس آئی تھانہ جنڈ محمد نواز نے سرزنش ۔انہوں نے اے ایس آئی تھانہ جنڈ محمد نواز کی جانب سے دو بینک منیجروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پر دونوں بینک منیجروں کی 

 

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی بینک منیجروں کی جانب سے ملک گل فراز ، سید سیف اللہ شاہ خالد ایڈووکیٹس پیش ہوئے اور فاضل جج نے بینک منیجروں کے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کیا ۔