آزادکشمیر میں ڈاک کے نظام کو بہتر بنانے کا پلان تیار کر لیا، امیرزمان

مظفراباد (صباح نیوز)وفاقی وزیربرائے پوسٹل سروسز پاکستان امیرزمان نے کہا ہے کہ ازادکشمیر میں ڈاک کے نظام کو بہتر بنانے کا پلان تیار کر دیا گیا ہے دارلحکومت مظفراباد میں محکمہ ڈاک کی ماڈل عمارت بنائی جائیگی کشمیریوں کے کوٹہ پر من وعن عمل کیا جارہا ہے محکمہ ڈاک  24  گھنٹے میں پانچ ارب کا کاروبار کرتا ہے برملاکہتے ہیں  ڈاک کا محکمہ خسارے میں نہیں ہم دس ارب قومی خزانے میں جمع کرتے  ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے دورہ مظفراباد کے دوران پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو کہا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ائندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے ۔جمعیت علما اسلام متحدہ مجلس عمل کے فصیلوں پر من وعن عمل کر ے گی ایم ایم کے کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے سینٹ کے انتخابات میںمتحدہ مجلس عمل مرکزی حکومت کا ساتھ دے گی ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹل سروسز اس وقت پورے ملک میں ڈاک کے بہترین سروس فراہم کررہی ہے جسکو مزید بہتر بناکر عوام کا اعتماد حاصل کیا جائے گا۔محکمہ ڈاک کے ملازمین کے ساتھ بڑی زیادتی ہے کہ حکومت پاکستان اپنے خزانے سے ان کو تنخواہ اور پنیشن کی مد میں چلا جاتا ہے محکمہ ڈاک کو نیٹل ایکشن پلان میں شامل نہ کرنے کے باعث ملازمین عدم تحفظ اور مشکلات سے دوچار ہیں انھو ں نے کہاکہ محکمہ ڈاک کے اند مثالی اصلاحات لارہے ہیں اس وقت دنیا کے 230ممالک میں اپنی سروسزش دے رہا ہے اس میں مزید ترقی کے لیے کوشش کی جائے گی وفاقی برائے پوسٹل نے کشمیر کا خصوصی  ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے کوٹہ پر سو فی صد عملدرامد کیا جارہا ہے ازادکشمیر میں ایسا نظام دیں گے کہ عوام پرائیوٹ کمپنیوں کو بھول جائیں گے اور اپنی ڈاک صرف اور صرف محکمہ ڈاک کے ذریعے روانہ کریں گے