Sat
25
Apr
2026

بیجنگ: چین نے شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون کی کامیاب آزمائشی پرواز کا دعویٰ کیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے اس ڈرون نے مسلسل 15 گھنٹے تک کامیاب پرواز کی، یہ پرواز فضا میں تقریباً 100 کلومیٹر بلندی پر کی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ ڈرون فضا میں 65 کلومیٹر بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہفتوں تک اپنی پرواز جاری رکھ سکتا ہے۔
اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 50 کلوگرام کے کلسٹر بم کے علاوہ گائیڈڈ میزائل بھی فائر کرسکتا ہے۔
چینی لبریشن آرمی کی جانب سے سی ایچ 4 رینبو ڈرون کو 6 دن تک خلا میں رکھ کر آزمایا گیا ہے۔
اس کی آزمائش خصوصی طور پر خراب موسم میں کی گئی جس نے ثابت کردیا کہ اس پر موسم کی خرابی اثر نہیں کرتی۔
شمسی توانائی سے اڑنے والا یہ ڈرون دشمن کے الیکٹرانک جیمنگ کے کسی بھی طریقے کو ناکارہ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
