Thu
07
May
2026
سرینگر(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک نوجوان مشتا ق احمد چوپان کو دوران حراست شہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے مشتاق احمد چوپان کو9جنوری کو وٹلب سوپو ر میں مزید دو افراد کے ساتھ گرفتار کیاتھا۔ بھارتی پولیس کے انسپکٹر جنرل سوائم پریکاش پانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ موصوف ایک سابق عسکریت پسندتھا اور وہ پولیس سٹیشن سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا۔ اسی دوران کسی نے پولیس سٹیشن پرگرنیڈ حملہ کیا جس میں وہ مارا گیا
