وادی کشمیر میں ہلکے درجے کا زلزلہ شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈ
سرینگر(کے پی ائی) وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں گذشتہ صبح ہلکے درجے کا زلزلہ ایا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہفتہ کی صبح 8 بجکر 51 منٹ پر محسوس کئے گئے جو کچھ سینکڑوں تک جاری رہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 درج کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جموں وکشمیر کا کوئی علاقہ تھا۔ تاہم میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ ہلکے درجے کا تھا۔ اس زلزلے میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل 20 فروری کو وادی میں ہلکے درجے کا زلزلہ ایا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں اتے ہیں
