چڑالہ، آر ایچ سی میں ادویات ناپید ، ایکسرے مشین4سال سے خراب، مریض پریشان

چڑالہ( عمران عباسی) محکمہ صحت کی روایتی نااہلی رورل ہیلتھ سینٹر سیسر میں ایکسرے مشین 4 سال سے خراب محکمہ صحت لسی پی کر سوگیا محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث غریب مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور سابق وزیراعظم و ایم ایل اے سردار عتیق عوام کے مسائل سے بے خبر اپوزیشن بھی خاموش تماشائی بن گئی  کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں دوائی ناپید اور سرکاری مشینری زنگ آلود ہونے لگی کاہنڈی بلٹ کی ہزاروں کی آبادی پر مشتمل علاقوں چڑالہ ناڑاکوٹ سوہاوہ شریف کلس پجے مندری ساہلیاں ڈھیر سکندرآباد فتح پور کے عوام کے لیے ایک رورل سینٹر سیسر ہسپتال ہے وہ بھی جدید سہولیات سے محروم اور ہسپتال کی ایکسرے مشین 4سال سے غائب عوام کی مسلم لیگ ن کی حکومت سے امیدیں دم توڑنے لگی سابقہ حکومت کے وزیرصحت کے نقش قدم پر موجودہ وزیر صحت چل پڑے پانچ سے چھے سو روپے دیہاڑی لگانے والا مزدور اور غریب معذور شخص ہزاروں روپے کرایہ دیکر باغ یا مظفرآباد ایکسرے کروانے کے لیے جانے پر مجبور سیسر ہسپتال میں ایکسرے مشین ہونے باوجود خراب حالت میں زنگ آلود ہوچکی اور ایکسرے ٹیکنیشن بھی عرصہ چار سے غائب ہے آزادکشمیر میں صحت کے حوالے سے عوام کیساتھ گھنائونا کھیل کھیلا جانے لگا عوام ترقی یافتہ دور میں صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم عوام کا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے نوٹس لیکر ایکسرے مشین ٹھیک کروا کر ڈاکٹر کو حاضر کروانے کا مطالبہ بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی۔