پاکستان ڈیبیٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال جنڈ میں طلباء وطالبات کا نعتیہ اور تقریری مقابلے

جنڈ (ظفر اقبال سے) پاکستان ڈیبیٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال جنڈ میں طلباء وطالبات کا نعتیہ اور تقریری مقابلہ۔ تقریری مقابلے میں جنڈ اور گردونواح کے گورنمنٹ و وپرائیوٹ سکولز و کالجز کے 40سے زائد سٹوڈنٹس نے حصہ لیا جن میں ، انڈس کالج جنڈ ، کامرس کالج جنڈ، پنجاب کالج جنڈ ،بوائز ڈگری کالج جنڈ ، گرلز ڈگری کالج جنڈ ، گورنمنٹ ہائی سکول دومیل اور پنڈ سلطانی ، امت اسلامیہ پبلک سکول پنڈ سلطانی ، آکسفورڈ کالج مٹھیال و دیگر شامل تھے۔پروگرام میں ایک سپیشل بچہ بھی شامل تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز اٹک محمد عثمان صدیقی تھے ،تقریری مقابلے کے انتظامات پرنسپل ڈگری کالج جنڈ تنویر سجاد اور آل پنجاب فی میل ونگ کی جنرل سیکر ٹری میڈیم ناصرہ خاتون نے کئے تھے پرائمری تامڈل کے بچوں کا تقریری موضوع ابھی تک نامکمل ہے مگرتعمیر آزادی جب ہائی لیول کے بچوںکو نعت اور تقریر ـ ـــ( آو کہ کوئی خواب بنیں کل کے واسطے )موضوع دیا گیا تھا ججز کے فرائض پرنسپل ڈگری کالج چھب شوکت محمود شوکت، پریذیڈنٹ پی ڈی ایس راولپنڈی قاضی نفیس فاروق ،اور ڈیبیٹرسید جرار حیدر نے ادا کئے ،مقابلہ میں سب بچوں نے بہت خوبصورت نعت اور تقاریر پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔نعت میں پہلی پوزیشن حاجرہ بی بی ( آکسفورڈ سکول اینڈ کالج ناڑہ)سیکنڈ پوزیشن ایمن شہزادی(آکسفورڈ کالج مٹھیال )تھرڈپوزیشن ایمن ہارون( الائیڈ سکول مٹھیال ) نے حاصل کی جب کہ کلاس فور سے ایلیمنٹری لیول کے تقریری مقابلے میں پہلے پوزیشن تمکین وفانور( کئیر سکول آف ایکسیلنس پنڈسلطانی)،سیکنڈ پوزیشن عبدالہادی ( آکسفورڈ سکول اینڈ کالج ناڑہ ) اور تھرڈ پوزیشن نوبل سکول آف انتیگریٹڈسٹڈی پنڈسلطانی کے حصہ میں آئی اسی طرح سیکنڈری کلاسز کے تقریری مقابلے میں فرسٹ پوزیشن قرۃالعین ( انڈس کالج جنڈ) سیکنڈ پوزیشن مدثر اقبال ( بوائز ڈگری کالج جنڈ )اور تھرڈ پوزیشن حفصہ مریم ( گرلز ڈگری کالج جنڈ) نے حاصل کی تقریب میں مقامی مہمانوں میں سکولز و کالجز کے پرنسپلز ملک حفیظ اللہ ، نوید نواز ، عبدالحمید ، وعبدالسمیع،صوبیدار(ر)محمد نسیم،جنید امیر خان، عتیق الرحمان، ودیگر نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے مہمان خصوصی نے شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیئے۔جب دیگر تمام شام طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور کتابوں کے تحائف دئے گے۔میڈم ناصر خاتوں کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایس پورے پاکستان میں تقریری مقابلے کروا رہی جس کا مقصد بچوں کو مثبت پاکستان سے روشناس کرانا ہے۔مہمان خصوصی محمد عثمان صدیقی نے پروگرام کی تعریف کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ پروگرام تحصیل جنڈ کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔