Mon
27
Apr
2026

مانیٹرنگ ڈیسک
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرکٹ میں اصلاحات لانے کے اعلان کے بعد سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرنے والے کئی ڈپارٹمنٹس کی بندش کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آسٹریلوی طرز پر پی سی بی 6 ریجنل ٹیموں پر مشتمل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کی 16 ٹیموں کو تین، تین، سہ روزہ گروپ میچ کھیلنے کو ملیں گے، اگر کوئی ٹیم گروپ میچوں سے باہر ہو گئی تو اس کے پورے سال کے اخراجات تین میچوں تک محدود رہیں گے۔ منتظمین کا خیال ہے کہ پورے سال میں بڑے بڑے ڈپارٹمنٹس کو تین نان فرسٹ کلاس میچ دینا زیادتی ہے۔
