نااہل حکومت سے ملکی معیشت کنٹرول نہیں ہوئی :شیخ آفتاب احمد
اٹک:مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما ء سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ جب الیکشن ہوا تب بھی کوئی سیاسی جماعت اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھی سب جانتے ہیں کہ یہ نتائج کیسے آئے لیکن اس کے باوجود ملک کے مفاد کی خاطر مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی میں بیٹھنے کو ترجیح دی اور جب نااہل حکومت سے ملکی معیشت کنٹرول نہیں ہوئی تو تب بھی میاں شہباز شریف نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میثاق معیشت کی دعوت دی لیکن پتہ نہیں حکمران کس خوش فہمی کا شکار ہیں آج 22 کروڑ عوام مہنگائی کے ہاتھوں فاقوں پر مجبور ہیں اور حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی انہیں عوام کی چیخیں بھی نہیں سنائی دے رہی ہیں،صبح شام جھوٹ بولنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا ان کے مسائل کا عملی حل دیں،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اب بھی ملک کی خاطر پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مسائل کے حل پر بات چیت کرنا چاہتی ہیں لیکن اب یہ احتجاج کا عوامی مطالبہ اس قدر شدید اختیار کر چکا ہے کہ ہمیں ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ان کی آواز بننا ہو گا۔،انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو پھر وہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائیں گے،مسلم لیگ(ن) پاکستان کی معمار ہے ہم کبھی بھی اس کے نقصان کا نہیں سوچ سکتے باوجود اس کے متنازعہ الیکشن نتائج جاری کئے گے ہم نے ملک کی خاطر خاموشی اختیار کی لیکن اب عوام کے ساتھ احتجاج کے لئے کھڑے ہونا پڑے گا،تحریک انصاف نے تو آج تک اس ملک کو کوئی بھی بڑا منصوبہ نہیں دیا جس پر انہوں فخر ہو البتہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بے شمار ایسے منصوبے دیں ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔
