اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،6 گرفتار

منشیات، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج 

اٹک: اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد 

 تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ حضرو ہارون عباس نے محمد اشرف عرف بھائی ولد محمداسلم سکنہ محلہ گڑھی کالوکلاں حضرو سے 1220 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ رنگو محمد صمیل نے شمس الرحمٰن ولدشریف خان ساکن محلہ بابو آباد حضروسے 120 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ اٹک خورد امتیاز اللہ نے ظفر اقبال و لدرحمت علی سکنہ فتح گڑھ روڈ محلہ حاجی پورہ سیالکوٹ سے 1100 گرام چرس 

 اے ایس آئی تھانہ انجرا ء مظہر حسین نے حسن عباس ولد محمد عباس ساکن ملتان خورد تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال سے 1220 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ حضرو محمد الیاس نے رستم خان ولد محبت خان ساکن یسین حضرو سے پسٹل 30 بور معہ 5 گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ انجراء مظہر حسین نے نزاکت حسین ولد مقصود حسین شا ہ سکنہ شا ہ محمد وا لی تحصیل تلہ گنگ ضلع چکو ال سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔