اٹک، واپڈا ملازم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج

واپڈا اہلکار نے غلط بل کو درست اور نیا میٹر لگوانے کیلئے11 ہزار روپے لیے، شیخ تنویر احمد
اٹک : رقم ہڑپ کرنے والے واپڈا ملازم کے خلاف مقدمہ درج،
تفصیلات کے مطابق شیخ تنویر احمد ولد محمد اسلم ساکن محلہ شیڈ نے تھانہ سٹی اٹک میں درخواست دی ہے کہ سائل کے گھر کا بجلی کا بل 8 ہزار 200 روپے اور ہوٹل واقع محلہ شیڈ 17 ہزار روپے آیا جو کہ مجھے لگا کہ زیادہ بل آیا معلوما ت کے لیے دفتر جارہاتھا کہ راستہ میں چوہدری واحد واپڈا ملازم مجھے ملا جس سے معلومات حاصل کی اس نے بتایا آپ کا بل واقعی غلط آیا ہے میں کم کروا دوں گا اور آئندہ یونٹ ایڈجسٹ کروا دو ں گا۔
اس کیلئے 11 ہزار روپے مجھ سے حاصل کیے 2 روز بعد میں نے رابطہ کیا تو اس نے ٹال مٹول سے کام شروع کردیا بل جمع کرانے کی تاریخ بھی گزر گئی اور دوسرے بل پر جرمانہ بھی لگ گیا مذکورہ ملازم نے میر ے ساتھ دھوکہ فراڈ کرتے ہوئے مجھ سے رقم ہتھیا لی ہے پو لیس نے واپڈا ملازم کے خلاف زیر دفعہ 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
