مدارس و علماء سے محبت اور مضبوط تعلق رکھنے میں ہی بقاء ہے:میجر طاہر صادق 

مرکزی سیرت کمیٹی صدر اٹک کینٹ کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ جشن عید میلاد النبی جلوس سے ایم این اے میجر طاہر صادق خطاب کر رہے ہیں

مرکزی سیرت کمیٹی صدر اٹک کینٹ کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ جشن عید میلاد النبی جلوس کا اہتمام

اٹک :رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ نماز مصطفی کریم ؐکی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے کسی حال میں نہ چھوڑی جائے سرکار مدینہ کی آمد سے ظلمت کے بادل چھٹ گئے او ر ہر طرف انقلاب آگیا اس پپرفتن دور میں مدارس و علماء سے محبت اور مضبوط تعلق رکھنے میں ہی بقاء ہے اپنی لو مدینے سے لگائی رکھنی چاہئے سرکار اپنے امتیوں کی شفاعت فرمائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیرت کمیٹی صدر اٹک کینٹ کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ جشن عید میلاد النبی ؐکے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 

 اس موقع پر صدر مرکزی سیرت کمیٹی صدر اٹک ملک محمد صدیق ، سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث صاحبزادہ مفتی محمد خان رضوی ، نگران اعلیٰ سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الیاس ، سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ غلام خان بنگش ، بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم اعوان آباد اٹک کینٹ علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی ، علامہ صاحبزادہ پیر خان محمد خان حیدر آستانہ عالیہ لنگر شریف ، چیئرمین نعت کونسل الحاج ڈاکٹر عرفان احمد قادری ، غلام حبیب ، لالہ امیر خان ، راجہ فیصل محمود قادری ، مولانا محمد سعید رضوی ، مولانا عبدالقیوم ، مولانا عبدالاکبر ، مولانا سبطین المدنی عطاری ، مولانا شیر افضل ، مولانا عامر وحید ، مولانا طفیل عطاری ، مولانا محمد عابد ، مولانا سرفراز احمد ، مولانا نزاکت علی نقشبندی اور مرکزی جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی موجود تھے جلوس زیارت سائیں بابا فیض اللہ صدر بازار اٹک کینٹ سے نکالا گیا جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا واپس وہیں اختتام پذیر ہوا ۔