اٹک،مصنوعی مہنگائی،غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے 

اٹک نیوز

 ٹماٹر ڈبل سنچری کر چکا ہے پیاز بھی سنچری بنا کر ناٹ آئوٹ ہے ادرک اور لہسن کی ٹرپل سنچریاں ہو چکی ہیں

اٹک :شدید مہنگائی کے باعث غریب آدمی کی زندگی شدید مشکلات کا شکار کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی غریب کا چولہا بند ہو گیا تفصیلات کے مطابق اشیائے خورد و نوش پر موجودہ مہنگائی کے اثرات کے باعث عام آدمی کے لیے ایک وقت کی روٹی کمانا بھی دشوار ہو گیا ہے ٹماٹر ڈبل سنچری کر چکا ہے پیاز بھی سنچری بنا کر ناٹ آئوٹ ہے ادرک اور لہسن کی ٹرپل سنچریاں ہو چکی ہیں ہری مرچ بھی دو سو کا ہندسہ پار کر چکی ہے ہنڈیا میں ڈلنے والی ان بنیادی اشیاءکے دام انہیں غریب کی پہنچ سے کب کا باہر کر چکے ہیں اس کے علاوہ، مٹر، گاجر، گوبھی ، بند گوبھی پالک ، میتھی شلغم وغیرہ کی قیمتیں بھی تاریخ کی انتہائی سطح کو کراس کر چکی ہیں۔

 

 پھلوں میں سیب، جاپانی پھل، کنو، مالٹا، امرود وغیرہ کی قیمتیں اتنی بلند ہیں کہ دکاندار غریب آدمی کو بتانا بھی گوارہ نہیں کرتے عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کم سے کم ایسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو معتدل سطح پر لایا جائے جو غریب آدمی کی ایک وقت کی ہنڈیا بنانے کے کام آ سکیں