حسن ابدال، قماربازوں کے اڈے پر چھاپہ ، 3 رنگے ہاتھوں گرفتار 

حسن ابدال، قمار باز پولیس کی حراست میں

داؤ پر لگی رقم 13 ہزار روپے ، 3 موبائل مالیتی 16 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

حسن ابدال:قماربازوں کے اڈے پر چھاپہ ، 3 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، ملزمان سے نقد رقم ، موبائل فون برآمد ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے قماربازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر قماربازی میں مصروف 3 قماربازوں عاصم خان ولد ہاشم خان ، عاشی خان ولد علی سعد ، آصف ولد شیر احمد سکنائے قندھاری پور حسن ابدال کو گرفتار کر کے۔

 

 داؤ پر لگی رقم 13 ہزار روپے ، 3 موبائل مالیتی 16 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔