Tue
19
May
2026

اٹک( صدیق فخر سے) ووٹ کی اہمیت، نیشنل ووٹر ڈے، پنجاب حکومت صوبہ بھر کے اضلاع میں تقریب کے انعقاد اور واک کا اہتمام کرے گی، اس سلسلے میں تمام ڈی سی اوز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، ووٹ کی اہمیت اور نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر ضلع اٹک میں بھی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جو میونسپل کمیٹی ہال اٹک میں منعقد ہو گئی جس میں مختلف شخصیات سمیت میڈیا کو بھی دعوت دی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کر نے کے لیے نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے ایک اہم تقریب05 دسمبر بروزجمعرات صبحساڑھے دس بجے میونسپل کمیٹی ہال اٹک میں منعقد ہو گی۔تقریب کے بعد واک کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔الیکٹرونک و پر نٹ میڈ یا کو بھر پور شر کت کی دعوت دی جاتی ہے۔
