پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، شیخ آفتاب احمد

پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، شیخ آفتاب احمد

 مہنگائی ، بے روزگاری، تیل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ، بجلی اور سوئی گیس کے بھاری بھرکم بل اس حکومت کے دئیے گئے تحفے ہیں، سابق وفاقی وزیر

پنجاب حکومت بھی مرکز کی طرح بر ی طرح ناکام ہے ہر شعبہَ زندگی اس حکومت کی ناکامی کی وجہ سے منجمد ہو کر ر ہ گئی ہے ،ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار خان 

اٹک :قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی ، بے روزگاری، تیل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ، بجلی اور سوئی گیس کے بھاری بھرکم بل اس حکومت کے دئیے گئے تحفے ہیں عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ ’’ یوٹرن خان ‘‘ پورا نہیں کر سکے ہیں ان کی ساری صلاحیتیں اپوزیشن کو دبانے اور جھکانے پر لگی ہوئی ہیں جتنے مرضی جھوٹے کیسز بنا لیں شریف برادران سمیت کسی بھی لیگی شیر کو جھکایا نہیں جا سکتا۔

 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان سے ملاقات کے موقع پر کیا دونوں رہنماؤں میں ضلعی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع اٹک مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ہے ضلع بھر میں نئے عہدیداروں کی تقرری بھی کی گئی ہے مسلم لیگ ( ن ) کے قائدین محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے اسے کسی طرح بھی کامیابی نہیں مل سکتی۔

 

 سردار افتخار خان مٹھو نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی مرکز کی طرح بر ی طرح ناکام ہے ہر شعبہَ زندگی اس حکومت کی ناکامی کی وجہ سے منجمد ہو کر ر ہ گئی ہے غریب عوا م کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے ۔