Sun
26
Apr
2026

حضرو( ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈی ایس پی حضرو محمد اسلم کا سبزی اور فروٹ منڈی حضرو کا دورہ ، تفصیلات کے مطابق سبزی اور فروٹ منڈی میں دورے کے دوران فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں کو چیک کر کے اس کی کوالٹی اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی حضرو محمد اسلم ڈوگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت کی جانب سے مقرر کر دہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
