ضلعی صدر مسلم لیگ ن سلیم شہزاد کے بھائی حاجی بشیر منڈی والے قتل، شکر درہ میں نماز جنازہ ادا

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) ضلعی صدر مسلم لیگ ن سلیم شہزاد کے بھائی قتل نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل، شکر درہ میں نماز جنازہ اداکر دی گئی
ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، لالہ مشتاق منڈی والے اور حاجی محمد شفیق کے بھائی ، حاجی محمد شریف اور محمد الیاس کے والد محترم حاجی بشیر احمد منڈی والے کو آڑھت کے سلسلہ میں دیگر علاقہ میں جانے پر نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ان کی نماز جنازہ شکردرہ گائوں عیدگاہ میں ادا کی گئی جس میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، محمد سلیم شہزاد ، راشد مشتاق ، عواد صفدر ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
علاوہ ازیں ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، لالہ مشتاق منڈی والے کے بہنوئی اور حاجی محمد شفیق کے بھائی ، حاجی محمد شریف اور محمد الیاس کے والد محترم حاجی بشیر احمدکی وفات پر سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، سابق امیدوا رصوبائی اسمبلی شیخ سلمان سرور، پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین خان ، سابق چیئرمین ملک ریاض الدین اعوان ، سعید خان ، جماعت اسلامی کے رہنما اقبال ملک ، افضل خان ، ملک حمید اکبر خان ، ملک عبدالمالک ایڈووکیٹ ، بریگیڈیٹر ( ر ) عاصم نواز ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شکردرہ جا کر اظہار تعزیت کیا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، مسلم لیگ ( ن ) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ ، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ، مریم اونگزیب ، ٹیلی فون کے ذریعے محمد سلیم شہزاد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش کےلیے دعا کی ۔
