غیر رسمی بنیادی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر اٹک

غیر رسمی بنیادی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ غیر رسمی بنیادی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں ان کی کاو شیں قابل ستائش ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہاراٹک کے غیر رسمی بنیادی تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈی او لٹر یسی دانش عزیز بھی موجودتھے ڈی سی اٹک نے دورے کے دوران تعلیمی سر گر میوں کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات سے مختلف سوالات کیے ۔

 

انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدا یات کی روشنی میں تعلیمی تر قی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں ۔