اٹک پولیس کے ضلع بھر میںسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جنڈ(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز ) ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر حکومت پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت کرونا لاک ڈائون سے شدید متاثر
خاندانوں اور مستحق افراد کی کفالت کے لیے رقوم کے تقسیم کے سلسلے میں ضلع بھر کے تمام مراکز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے تمام تحصیلوں میں سپیشل سکیورٹی پروگرام کے تحت نفری تعینات کی گئی ہے جہاں پر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کرونا عالمی وباء اور آفت کے پیش نظر ان ہنگامی حالات میں فرنٹ لائن پر موجود ہیں تاکہ مستحق خاندانوں کی کفالت بھی جاری رہے اور سماجی فاصلے کو زیادہ سے زیادہ برقرار رکھا جا سکے ان تمام مراکز میں ایس ایچ اوز کے ہمراہ لیڈی پولیس افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے
جو معاشی بدحالی کا شکار دیہاڑی دار طبقہ با لخصوص خواتین کی معاونت کر رہی ہیں پی آر او ٹو ڈی پی او سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہم جنگی او ر ہنگامی حالات سے گزر رہے ہیں اٹک پولیس کے افسران اس ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں کیو نکہ انسانیت کی خدمت میں ہی ہماری بقاء ہے ۔
