حاجی محمد اکرم خان کی قیادت میں تاجران وفد کی میونسپل آفیسر اٹک سے ملاقات 

اٹک (بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز ) قائم مقام صدر مرکزی انجمن تاجران اٹک حاجی محمد اکرم خان کی قیادت میں صدر انجمن تاجران مینا بازار اٹک محمد ساجد ، صدر کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن حاجی سیار گل ، تاجر رہنما ملک خرم ، پرویز خٹک ، حاجی حمید ، حاجی سرفراز ، قاری عارف ، اسد خان لکی نے میونسپل آفیسر ریگولیشن بلدیہ اٹک سردار اسد خان سے ملاقات کر کے انہیں تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا 

پیر سے باقاعدہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق تاجر اپنا کاروبار زندگی جو 21 مارچ سے تعطل کا شکار تھا کو دوبارہ شروع کریں گے قائم مقام صدر مرکزی انجمن تاجران اٹک حاجی محمد اکرم خان نے بعدازاں تاجر رہنماءوں کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ تاجروں اور بلدیہ اٹک کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجہ میں پیر کے روز سے مینابازار اور دیگر تجارتی مراکز میں کپڑا ، شوز ، ہوزری ، منیاری اور دیگر کاروبار کی دکانیں کھولی جائیں گی اور تاجر صبح سے شام 5 بجے تک اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے تاجر تنظیم میں اس سلسلہ میں تاجروں کو پابند کریں گی کہ وہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق ماسک ، سینیٹائزر ، گلوز اور دیگر احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں گے سوشل ڈسٹنس پر بھی تاجر عمل کریں گے ۔

 

تاجروں اور بلدیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی اطلاع کے بارے میں مینابازار اور دیگر تجارتی مراکز میں موجود تاجروں کو ملی تو تاجر خوشی سے نہال ہو گئے انہوں نے حاجی محمد اکرم خان ، محمد ساجد ، سیار گل ، پرویز خٹک ، اسد خان لکی ، ملک خرم ، حاجی حمید ، حاجی سرفراز ، قاری عارف کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچا کر انہیں رزق حلال اور بال بچوں کیلئے روزی کمانے کا ذریعہ دوبارہ شروع کرنے کا موقع فراہم کیا ہے قائم مقام صدر مرکزی انجمن تاجران اٹک حاجی محمد اکرم خان نے ضلعی انتظامیہ ، بلدیہ اٹک کے افسران خصوصاً میونسپل آفیسر ریگولیشن بلدیہ اٹک سردار اسد خان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ہمیشہ تاجروں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کیا انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل درآمد کریں ۔