پاکستان کی سالمیت کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی قربان کرینگے، راجہ آزاد

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع باغ کے صدر میجر راجہ محمد آزاد نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریٹائرڈ فوجی تیار ہیں اور پاک آرمی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ملک پاکستان پر اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو دشمن کو نشان عبرت بنائیں گے پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے اسٹیشن کمانڈر کمانڈنگ آفیسر باغ اور دیگر ذمہ داران ایم ڈی ایس کے موجودہ انتظامات اور ریٹائرڈ فوجیوں کو سہولیات مہیا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ فوجی ریسٹ ہائوس کی تعمیر پر بریگیڈیئر اور COایم ڈی ایس کا شکریہ ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکس سروس مین سوسائٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے کیپٹن ممتاز حسین، صوبیدار آزاد خان، خطیب عبدالحمید، صوبیدار شعیب بیگ، صوبیدار شفیع، حوالدار اشرف اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے حکومت پاکستان س مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ فوجیوں کا پنشن میں اضافہ کیا جائے آخر میں گزشتہ دنوں وفات پانے والے صوبیدار خلیل، میجر اسحاق اور صوبیدار رشید کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔