پیپلز پارٹی زرداری اینڈ کو بن چکی ہے، مشتا ق مہناس

اسلام اباد (سٹاف رپورٹر)ازادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،ائی ٹی و سیاحت راجہ مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی زرداری اینڈ کو بن چکی ہے جس کی موجودہ قیادت مستند چوروں کا گروپ ہے جس کا سرغنہ اصف زرداری ہے۔ لاکھ لاکھ روپے بٹورنے والا فریالی ٹولہ جب مسئلہ کشمیر کی بات کرتا ہے تو عام ادمی بھی اس لطیفے پر ہنستا ہی ہے۔ فاروق حیدر نے بالکل صحیح کہا مسئلہ کشمیر کو جتنا نقصان پیپلزپارٹی نے پہنچایا اتنا کسی نے نہیں پہنچایا۔قانون ساز اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان نے پارلیمانی روایات کو سبوثاز کیاان کے رویے پر عوام ان سے حساب لیں گے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مثبت پارلیمانی اور جمہوری روایات کو پروان چڑھایا اور ایک درست سمت متعین کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کمیونٹی انفرسٹرکچر پروگرام کے تحت اپوزیشن ارکان کو بھی بھرپور نمائندگی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ زردای اینڈ کو کا نظریہ کرپشن اور کرپشن ہے جس کا مقصد صرف اور صرف اپنی جیبیں بھرنا ہے جس کے مظاہرے سندھ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے کشمیری عوام نے انہیں مسترد کر کے تعمیر و ترقی کی حامل مسلم لیگ ن کا انتخاب کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ فریالی ٹولہ اب بھی مسلط ہونے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے مگر اب انہیں قومی خزانے کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔