این ٹی ایس سے محکمہ تعلیم میں بہتری آرہی ہے، راجہ عبدالحفیظ
ہاڑی گہل (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) قائد کشمیر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اداروں کو خود مختار بنایا اور انہیں آزادانہ فیصلے کرنے کا اختیار دیا اسی بات کا نتیجہ ہے کہ محکمہ تعلیم میں بہتری آرہی ہے اور این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستحق اور لائق افراد محکمہ تعلیم کا حصہ بن رہے ہیں جس سے بتدریج محکمہ تعلیم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا ہائی سکول کفل گڑھ میں سالانہ نتائج اور تقسیم کے موقع پر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ وسطی باغ اور سینئر نائب صدر پونچھ ڈویژن راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ہائی سکول کفل گڑھ میں سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی ای او(مردانہ) سردار راشد آزاد اور مہمان خصوصی راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے تمام اداروں کو خود مختار بنایا اور انہیں آزادانہ فیصلے کرنے کی اختیار دیا انہوں نے کہا راجہ فاروق حیدر خان نے این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے محکمہ تعلیم میں میرٹ پر بھرتیاں کرکے محکمہ تعلیم کو بام عروج پر پہنچانے کا عزم کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او سردار راشد آزاد نے کہا کہ ہائی سکول کفل گڑھ پوری ریاست میں بہترین نتائج کا حامل ادارہ رہا ہے اس ادارے نے سائنسدان، انجینئر ز اور ڈاکٹرز پیدا کئے ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے نئے نعینات ہونے والے صدر معلم راجہ محمد اشفاق خان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ہائی سکول کفل گڑھ کو بام عروج پر پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ادارے کا نتیجہ 100فیصد ہے اس پر صدر معلم سمیت تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں آپ کے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اساتذہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ صحافی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سرکاری اداروں کی اہمیت کو اجاگر کریں تقریب سے خطاب کے دوران دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہائی سکول کفل گڑھ ایک قدیم تعلیمی ادارہ ہے جو شروع دن سے ہی سے نتائج کے اعتبار سے نمایاں پوزیشن کا حامل ادارہ رہا ہے انہوں نے بہترین نتائج دینے پر صدر معلم راجہ محمد اشفاق خان اور تمام سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اس تسلسل کو جاری رکھیں گے۔
